مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں 12 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق متعدد افراد جان بچانے کے لیے عمارت کی چھت سے رسی کے ذریعے نیچے اترے جب کہ کئی افراد اب بھی عمارت کی چھت پر جمع ہیں۔ پولیس نے عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں افراد عمارت سے چھلانگ لگانے کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے، پولیس کے مطابق نور ٹریڈ سینٹر 12 منزلہ عمارت ہے اور پوری عمارت کمرشل ہے۔
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں 12 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1889042
آپ کا تبصرہ